حیدرآباد۔27ستمبر(اعتماد نیوز) تمل ناڈو کے وزیر اعلی کا جرم بنگلور کی
عدالت سے ثابت ہونے کے بعد اگر انکو سزا ملنے کی صورت میں اگلے وزیر اعلی
کون ہونگے اس کے بارے میں مختلف قیاس آرائیاس گشت کر رہی
ہیں۔ ایسے میں تمل
ناڈو کی اپوزیشن پارٹی ڈی ایم کے نے وضاحت کی کہ وہ ریاست میں صدر راج کے
نفاذ کا مطالبہ نہیں کرتی ۔ اور یہ بھی کہا گیا کہ انکو اسمبلی کو منسوخ
کرنے کے مطالبہ کرنے سے متعلق بھی غور نہیں کیا گیا۔